چیئرمین پی سی بی محسن نقوی(mohsin naqvi) نے پی ایس ایل 11 کی تاریخ کا اعلان کر دیا،میگا ایونٹ26 مارچ سے 3 مئی تک جاری رہے گا،فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔
نئی ٹیموں کی نیلامی کی تاریخ 6 جنوری سے بڑھا کر 8 جنوری کر دی گئی ہے،بولی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے پیش نظر ٹیموں کی نیلامی کی تاریخ بڑھائی گئی ہے۔
نیو یارک میں روڈ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیگ کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے پر عزم ہیں،پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے،پی ایس ایل کو نمبر ون لیگ بنانا ہمارا ویژن ہے۔
پی ایس ایل عالمی سطح پرمتعارف، پی سی بی کا نیویارک میں ٹرافی ٹور اور فین مومنٹ کا اعلان
ٹیموں کی بڈنگ کا سارا عمل شفاف طریقے سے کیا جائے گا،2نئی ٹیموں کی بڈنگ براہ راست نشر کی جائے گی۔
قبل ازیں انگلینڈ میں کامیابی کے بعد پی ایس ایل کاامریکا میں بھی روڈ شو منعقد کیا گیا ، نیو یارک میں ہونیوالی تقریب میں قومی ترانہ بجایا گیا۔
نیو یارک روڈ شو میں قومی مینز کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑی شریک ہوئے جن میں سلمان علی آغا، ابرار احمد ،فہیم اشرف ،صائم ایوب، شان مسعود اور سعود شکیل شامل تھے ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور کرکٹ لیجنڈرز نے پینل گفتگو کی ،امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ عالمی سطح پر برانڈ بن کر ابھررہی ہے،پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔کھیل سفارتکاری اور ثقافتوں کی پہچان کابڑاذریعہ ہے۔
سلمان نصیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی بات آتےہی شائقین کاجنون بڑھ جاتا ہے،کھیلوں کے ذریعےایک دوسرے کے قریب آرہےہیں،پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کی شناخت کاذریعہ بھی بن چکی ہے،کھیلوں کے ذریعے ممالک ایک دوسرےکے قریب آرہے ہیں۔
معروف لیگ کے چیف ایگزیکٹو پی ایس ایل کے مداح نکلے،میچ کرانے کا عندیہ دیدیا
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی کامیابی میں سب کی محنت شامل ہے،لیگ میں مقامی ٹیلنٹ کو موقع مل رہا ہے،پی ایس ایل شائقین کرکٹ کیلئے تفریح کے اچھے مواقع فراہم کررہی ہے۔
بعدازاں سلمان علی آغا،شان مسعود اور سعود شکیل کی وسیم اکرام کیساتھ پینل گفتگو ہوئی ، شان مسعود نے کہا کہ پہلے میں پی ایس ایل کی کسی ٹیم میں نہیں تھا،میں صرف پی ایس ایل دیکھنے جاتا تھا۔میری کارکردگی میں پی ایس ایل سے بہتری آئی۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کھیل کر پریشر ہینڈل کرنا آجاتا ہے،سعودشکیل نے کہا پی ایس ایل سے پہلے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کھیل چکا تھا،اب تک پی ایس ایل کا تجربہ بہترین رہا،پی ایس ایل میں غیرملکی کوچز کیساتھ کام کرنے کاموقع ملتا ہے۔
پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے، محسن نقوی
رمیزراجہ نے کہا کہ پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ کے کھیل کو فروغ مل رہا ہے،نوجوان کھلاڑیوں کوعالمی کرکٹرز کیساتھ کھیلنے کاموقع ملتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی پی کا کہنا تھا کہ ہمارے قومی کرکٹرز میں بہت صلاحیت موجود ہے،پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ مشترکہ طور پر کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے۔
