ایشز سیریز (ashes series)کے فیصلہ کن مرحلے سے قبل انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم دباؤ کی زد میں آ گئی ہے، جہاں برسبین اور ایڈیلیڈ میں انگلش ٹیم کی سیکیورٹی اور مقامی میڈیا کے درمیان تلخ واقعات پیش آئے ہیں۔ یہ واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب انگلینڈ کو ایشز میں سیریز بچانے کے لیے تیسرا ٹیسٹ ہر صورت جیتنا ضروری ہے۔
پہلا واقعہ ہفتے کے روز برسبین ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں چینل 7 کے کیمرہ آپریٹر اور انگلینڈ ٹیم کی سیکیورٹی کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ چینل 7 کی جانب سے جاری فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ نے کیمرہ آپریٹر کو دھکا دے کر پیچھے ہٹایا، جب وہ کھلاڑیوں کے قریب جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
Ashes tension rarely extends beyond the playing field, but it did on Saturday in an ugly incident at Brisbane Airport. An aggressive security guard for the England cricket team manhandled a 7NEWS camera operator simply doing his job. Players didn’t seem bothered. pic.twitter.com/OHQJ7TiwCh
— 7NEWS Queensland (@7NewsBrisbane) December 13, 2025
بعد ازاں ایڈیلیڈ پہنچنے پر بھی ایک مقامی صحافی نے بین اسٹوکس سے بات کرنے کی کوشش کی، تاہم ٹیم منیجنگ ڈائریکٹر روب کی اور کپتان بین اسٹوکس نے انکار کر دیا، جس کے بعد سیکیورٹی نے مداخلت کی۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے سیریز کے دوران میڈیا کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ٹیموں سے سفر کے دوران کوئی انٹرویو نہیں لیا جائے گا۔
بڑے کھلاڑی آئی پی ایل پر پی ایس ایل کو ترجیح کیوں دے رہے ہیں، سابق انگلش کرکٹر نے بتا دیا
چینل 7 نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوامی مقام پر پیشہ ورانہ انداز میں کوریج کے دوران ان کے کیمرہ آپریٹر کے ساتھ جسمانی بدسلوکی کی گئی، جسے سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور معاملہ متعلقہ فورمز پر اٹھایا گیا ہے۔
انگلینڈ ٹیم کو آسٹریلیا پہنچنے کے بعد سے مسلسل میڈیا توجہ کا سامنا ہے، تاہم بیشتر مواقع پر کھلاڑیوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ نوسا میں ساحل اور بازاروں میں بھی ٹیم کو میڈیا نے گھیرے رکھا، جبکہ کپتان بین اسٹوکس نے کئی مواقع پر خوش دلی سے تصاویر بھی بنوائیں۔
تاہم حالیہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب انگلینڈ کی ناقص بیٹنگ، باؤلنگ کی کمزوری اور تیاریوں پر تنقید عروج پر ہے۔ ماہرین کے مطابق ایئرپورٹ پر پیش آنے والا یہ واقعہ انگلینڈ کے پُرسکون رویے میں دراڑ کی نشاندہی کرتا ہے، جبکہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ اور آنے والے میچز میں دباؤ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
