پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کی 2 نئی ٹیموں کے لیے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی۔
پی سی بی کے مطابق یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ سے بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ جو پہلے 15 دسمبر مقرر تھی، اب 22 دسمبر کر دی گئی ہے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی ویمنزٹیم کیلئے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کردی
محسن نقوی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی غیر معمولی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ توسیع کی گئی ہے، پی ایس ایل فیملی میں نئے فرنچائز مالکان کو خوش آمدید کہنے کے لیے پُرجوش ہیں۔
واضح رہے نئی ٹیموں کی شمولیت سے فرنچائزز کی تعداد 8 ہو جائے گی۔ یہ گزشتہ 7 برسوں میں پی ایس ایل کی پہلی بڑی توسیع ہو گی۔
