دبئی:انڈر19 ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی۔
انڈر19 ایشیا کپ میں روایتی حریفوں کے درمیان اہم میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا، پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے انڈر19 ایشیاکپ کے اہم مقابلے میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی انڈر19 ٹیم 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 150 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سوائے حذیفہ کے کوئی بیٹر بھارتی بولرز کے سامنے مزاحمت نہ کرسکا۔
اس سے قبل پاکستان کے خلاف بھارت کی پہلی وکٹ 29 رنز پر گری، بھارت کا مجموعی اسکور 78 پر پہنچا تو بھارتی کپتان 38 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے، بھارت کی تیسری وکٹ ویان ملہوترا کی 105 رنز پر گری، چوتھی وکٹ 113 کے مجموعی اسکور پر گری۔ بھارت نے چار وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا لیے ہیں۔
بھارت کی پانچویں وکٹ 173 رنز پر گری، چھٹی وکٹ ارون جارج کی 174 رنز پر گری وہ 85 رنز بنا کر نمایاں رہے، بھارت کا مجموعی اسکور 207 رنز پر پہنچا تو اس کا ساتواں کھلاڑی محمد صیام کا شکار بن گیا۔
آٹھویں وکٹ 238 کے مجموعی اسکور پر گری، جب اسکور 240 پر پہنچا تو ہینل پٹیل بھی پویلین لوٹ گئے، بھارت کا آخری کھلاڑی بھی 240 رنز کے اسکور پر عبدالسبحان کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گیا۔
بھارت کی پوری ٹیم 46.1 اوورز میں 240 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے محمد صیام اور عبدالسبحان نے تین، نقاب شفیق نے دو جبکہ علی رضا اور احمد حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا بارش اور گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس تاخیر سے ہوا۔ میچ 49 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔
انڈر 19 ایشیا کپ کے پانچویں میچ کا ٹاس ساڑھے نو بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے نہ ہو سکا، پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، ٹاس کے موقع پر دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملائے۔
انڈر 19 ایشیا کپ، سمیر منہاس اور احمد حسین کی شاندار سنچریاں، پاکستان کی بڑی فتح
ٹاس جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا ہے کہ آج کے میچ کا کوئی پریشر نہیں ہے، بھارت کی ٹیم کو کم اسکور تک محدود رکھنےکی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے اپنے پہلے میچ جیت رکھے ہیں اور دونوں کے دو دو پوائنٹس ہیں۔ پاکستان نے ملائیشیا کے خلاف میچ 297 رنز سے جیتا تھا۔
