پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو عالمی سطح پر مزید فروغ دینے کے لیے پی ایس ایل ٹرافی ٹور اور پلیئرز فین مومنٹ کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق یہ خصوصی ایونٹ 14 دسمبر کو امریکا کے شہر نیویارک میں منعقد ہوگا، جہاں پی ایس ایل ٹرافی ٹورکیساتھ شائقین کے لیے ایک منفرد فین انگیجمنٹ پروگرام بھی ترتیب دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے نامور کھلاڑی شام ساڑھے پانچ بجے نیویارک کے معروف ٹائمز اسکوائر میں پی ایس ایل ٹرافی کے ہمراہ موجود ہوں گے، جہاں شائقین کو کھلاڑیوں سے ملاقات، تصاویر اور آٹوگراف لینے کا موقع ملے گا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی ویمنزٹیم کیلئے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کردی
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پی ایس ایل کے عالمی جذبے اور پاکستان کرکٹ کی مثبت تصویر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیویارک میں مقیم شائقینِ کرکٹ کو اس منفرد فین مومنٹ میں بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ پی ایس ایل کے رنگ، جوش اور ولولے کا حصہ بن سکیں۔
پی سی بی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ایونٹ پی ایس ایل کی عالمی مقبولیت میں مزید اضافہ کرے گا۔
