پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) نے قومی ویمنز ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔
PFF نے اس سلسلے میں واضح شرائط اور معیار بھی طے کر دیے ہیں تاکہ ٹیم کی کارکردگی کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔
ویمنز ہیڈ کوچ کیلئے امیدوار کے پاس فیفا اوراے ایف سی کا ‘A’ لائسنس ہونا لازمی قراردیا گیا ہے اس کے علاوہ امیدوار کو قومی یا ایلیٹ سطح پرکوچنگ کا ثابت شدہ تجربہ بھی ہونا چاہیے تاکہ وہ ٹیم کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر سکے اورکھلاڑیوں کی مجموعی صلاحیتوں کو فروغ دے سکے۔
PFF کے مطابق ویمنز ہیڈ کوچ کو ہائی پرفارمنس کوچنگ میں مہارت اورکھلاڑیوں کی ڈیولپمنٹ کے حوالے سے تجربہ بھی ہونا ضروری ہے تاکہ ٹیم کے طویل مدتی منصوبے کامیابی کیساتھ عملی جامہ پہن سکیں، قومی ویمنز ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کیلئے درخواستیں 22 دسمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
سلطان محمد گولڈن نے ریورس ریمپ جمپ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
فیڈریشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کا انتخاب سخت معیاراورتجربے کی بنیاد پرکیا جائے گا اور منتخب کوچ ٹیم کی عالمی اور ایشیائی مقابلوں میں کامیابی کیلئے مکمل تیار کرے گا۔
PFF کا یہ اقدام پاکستان میں ویمنز فٹبال کے فروغ اورعالمی سطح پر ملک کے وقار کو بڑھانے کے لیے اہم قدم ہے۔
