فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اٹھائے گئے اہم اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا اور فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور مجموعی تیاری کو سراہا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید جنگی تقاضے چُستی، درستگی، بہتر صورتحال سے آگاہی اور بروقت فیصلوں کے متقاضی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے، فیلڈ مارشل نے فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور مجموعی تیاری کی سطح کو سراہا۔

افسران اور جوانوں سے خطاب کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے ان کے بلند حوصلے اور قومی سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔
فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی ایک دوسرے کے پارٹنر ہیں، وزیر دفاع
انہوں نے سخت اور مشن پر مبنی تربیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے اور دشمن کی ہائبرڈ مہمات، انتہاپسند نظریات اور قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے تقسیم پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف تیار ہے۔
گوجرانوالہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کور کمانڈر گوجرانوالہ نے کیا۔
