پی ایس ایل روڈ شو میں شرکت کے لئے قومی کرکٹرز نیو یارک پہنچ گئے۔
پی ایس ایل روڈ شو کا آغاز آج نیو یارک کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے ہوگا، وسیم اکرم اور رمیز راجا بھی روڈ شو کا حصہ ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا، سعود شکیل، شان مسعود، ابرار احمد، صائم ایوب اور فہیم اشرف بھی شو میں شریک ہوں گے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی نیویارک پہنچ گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل آج بین الاقوامی سطح پر جگمگا رہا ہے،
پی ایس ایل ٹیموں میں عالمی دلچسپی میں اضافہ، بولی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
امید ہے کہ لندن کی طرح نیویارک روڈ شو بھی کامیاب رہے گا۔ امریکی اور اوورسیز پاکستانی سرمایہ کار نیویارک روڈ شو میں شرکت کریں گے۔
