جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر33فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تانومبر2025تک کی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 851083یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 640929یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
چینی سرمایہ کاروں کی پنجاب میں الیکٹرک کار پلانٹ لگانے میں اظہار دلچسپی
نومبر2025میں 185388یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی جواکتوبرکے 185466یونٹس کے مقابلے میں ایک فیصدکم اورگزشتہ سال نومبرکے 134403یونٹس کے مقابلے میں 38فیصدزیادہ ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں ملک میں کاروں کے 55112یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 38534یونٹس کے مقابلے میں 43فیصدزیادہ ہے۔
مالی سال کے پہلے 5ماہ میں 127الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت دیکھنے میں آئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 63یونٹس کے مقابلہ میں 102فیصدزیادہ ہے۔
