سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی سزا پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا ردعمل بھی آ گیا۔
ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔
انہوں نے لکھا کہ اللّٰہ ہمیں معاف کرے، اللّٰہ ہمیں طاقت اور اقتدار کو اپنی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے دعا کی کہ ’خوفِ خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین۔
فیض حمید کی سزا ابتدا ،9 مئی کے کیسز باقی ، سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑا جائیگا ، فیصل واوڈا
واضح رہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔ سزا کا اطلاق 11 دسمبر 2025 سے شروع ہو گا۔
قوم برسوں فیض حمید صاحب اور جنرل باجوہ کے بوۓ ھوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔
اللہ ھمیں معاف کرے، طاقت اوراقتدار کو
اللہ کی عطا سمجھ کے اس کی مخلوق کے لئے استعمال کی توفیق عطا فرماۓ۔ خوف خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے۔۔ آمین
ISPR
Rawalpindi, 11 December, 2025:On August 12, 2024,…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 11, 2025
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا یہ عمل 15 ماہ تک جاری رہا، ملزم کے خلاف 4 الزامات پر کارروائی کی گئی۔
