پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے لندن میں کامیاب روڈ شو کے بعد اب نیویارک میں بھی اپنا منفرد روڈ شو منعقد کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نیویارک میں پی ایس ایل روڈ شو 13 دسمبرکوشام 4 بجے ہوگا، جس کا باقاعدہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق اس خصوصی تقریب کا بنیادی مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پی ایس ایل انتظامیہ کے ساتھ براہِ راست جوڑنا ہے تاکہ لیگ میں سرمایہ کاری، اشتراک اورشراکت داری کے نئے مواقع پیدا کئے جا سکیں۔
تقریب میں کرکٹ شائقین، کارپوریٹ نمائندے، بزنس کنسلٹنٹس اورکھیلوں سے وابستہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے مچل اسٹارک کو اپنا کرکٹ رول ماڈل قرار دے دیا
روڈ شو نہ صرف کرکٹ انگیجمنٹ بڑھائے گا بلکہ تفریح اور جدید مارکیٹنگ کے امتزاج سے پی ایس ایل کے عالمی دائرہ کار کو مزید وسعت دے گا۔
یہ روڈ شو کرکٹ کے فروغ، بین الاقوامی سطح پر لیگ کی برانڈ ویلیو بڑھانے اور سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
