راولپنڈی پولیس(rawalpindi police) کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کا علاقہ حساس اور گنجان آباد ہے ،قیدیوں سے رات کو عدالتی احکامات کے بغیر ملاقات کی اجازت نہیں ۔
رات کو نہ تو ملاقات کا وقت ہوتا ہے اور نہ ہی بغیر عدالتی حکم کے کسی کو ملاقات کی اجازت دی جاسکتی ہے،
راولپنڈی پولیس نے سیاسی جماعت کے دھرنے کے دوران توڑ پھوڑ اور پولیس سے مزاحمت کی تمام کوششوں کے باوجود انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا،
گزشتہ شب پولیس کی جانب سے بار ہا سمجھانے اور
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) December 10, 2025
ترجمان پولیس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے،عملدرآمد کو یقینی بنانا پولیس کی ذمہ داری ہے،سیکیورٹی اور ٹریفک کا نظام بحال رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔
اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، خواجہ آصف
سیاسی جماعت کے دھرنے میں توڑ پھوڑ کے باوجود پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کیا،سیاسی جماعت کے ارکان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا،پتھراؤ اورجلاؤ گھیراؤ کرنے پر قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا پڑا۔
حکمت عملی سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئےواٹر کینن کا استعمال کرنا پڑا،قانون کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کی جا سکتی۔
