واشنگٹن، امریکی حکام نے سیاحوں کے لیے نئے داخلہ قواعد جاری کر دیے ہیں، جس کے مطابق امریکا میں داخل ہونے والے تمام غیر ملکی سیاحوں کو گزشتہ پانچ سال کی سوشل میڈیا ہسٹری فراہم کرنا ہوگی۔
نوٹس کے مطابق یہ نوٹس امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (CBP) نے فیڈرل رجسٹر میں شائع کیا ہے،سیاحوں کو اپنے سوشل میڈیا پروفائلز کے ساتھ ساتھ ای میل ایڈریس، فون نمبر اوراپنے اہلخانہ کے بارے میں معلومات بھی فراہم کرنا لازمی ہوگا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ملکی سیکیورٹی کو مستحکم کرنے اورغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ضروری ہیں۔
برطانیہ میں خطرناک وبا پھیل گئی ، اسکولز بند کرنے پر غور
امریکی محکمہ خارجہ نے جون میں بھی مسافروں کو اپنے سوشل میڈیا پروفائلزپبلک کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم نئے نوٹس میں اس پرمزید سختی کی گئی ہے اور پانچ سالہ ہسٹری فراہم کرنا لازمی قراردیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اس اقدام سے امریکا میں داخلے کے عمل میں سختی آئے گی اورمسافروں کیلئے اضافی معلومات فراہم کرنا لازم ہوگا تاکہ سرحدی حکام خطرات کا بہتراندازہ لگا سکیں اورداخلے کے معیارکومزید مستحکم بنایا جا سکے۔
