چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا باغبانپورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ مکالمہ ہوا ہے ۔
خاتون نے بلاول بھٹو سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے پاس آئے ہیں، سیاست پر بات نہ کریں ہماری بات کریں۔
بلاول بھٹو زرداری سے پنجاب کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، حلقوں کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ
بلاول بھٹو نے چھت پر کھڑی خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اچھا سیاست پر بات نہ کروں تو بتائیں آپ سے کیا بات کروں؟
خواتین نے بلاول بھٹو کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے ہیں آپ ٹھیک ہیں اللہ آپ کو خوش رکھے آپ کی لمبی زندگی کرے۔
عمران خان سمجھتے ہیں اُن پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا،بلاول بھٹو
بلاول بھٹو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ٹھیک ہوں آپ کا بہت شکریہ دعاوں میں یاد رکھیں۔
