چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر ایک مائنس ہوا تو اس کے بعد ایک بھی باقی نہیں رہے گا، حالات بھی آپ کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ یہ کاروباری دنیا نہیں کہ دو میں سے ایک مائنس کرو تو ایک رہ جائے گا۔
خیبرپختونخوا لیبارٹری نہیں ، پالیسی وہی ہوگی جو عوام چاہیں گے، سہیل آفریدی
انہوں نے کہا کہ خان صاحب سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں جو ملاقاتوں کے لیے آتا ہے اس پر واٹر کینن کا استعمال کیا جاتا ہے، اگر وہ دو گھنٹے تک اور بیٹھے رہتے تو ملک اور قوم کا کیا نقصان ہو جاتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ یہ بہانہ لگا رہے ہیں کہ خان کی ٹویٹ کی وجہ سے ملاقات نہیں ہو رہی، کیا بشریٰ بی بی کی فیملی پریس کانفرنسز کر رہی ہے ان کی ملاقاتیں کیوں نہیں کروا رہے؟۔
سیاست میں اختلاف ہو سکتا ہے، دشمنی نہیں ہونی چاہیے، بیرسٹر گوہر
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی میں ایک قرار داد منظور ہوئی ہے، آپ اس مرتبہ فیڈریشن کے یونٹس کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر رہے ہیں۔
