سیاست میں اختلاف ہو سکتا ہے، دشمنی نہیں ہونی چاہیے، بیرسٹر گوہر

Gohar

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ سیاست میں اختلاف ہو سکتا ہے لیکن دشمنی نہیں ہونی چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود فیملی اور وکلا کو ملاقات سے روکا جا رہا ہے۔ جو ملک میں کشیدگی اور انتشار کا سبب بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کرنی چاہیے کہ سیاسی تناؤ ختم ہو اور ملک میں امن قائم رہے۔ بانی تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقاتیں حالات کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک مزید انتشار اور کشیدگی برداشت نہیں کر سکتا۔ اس لیے سیاسی رہنماؤں اور پارٹیوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ٹاک ٹو کیمرا کے نام سے جدید اے آئی سسٹم تیار کر لیا، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ اختلافات کے باوجود احترام اور رواداری کا دائرہ قائم رکھنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp