افغانستان کے صوبے پنجشیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے طالبان کے ایک اہم مرکز پر کارروائی کرتے ہوئے 17 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک بٹالین کے چیف آف اسٹاف بھی شامل ہے۔ آپریشن 7 دسمبر کی شب ضلع درہ کے علاقے عبداللہ خیل کی وادی میں واقع طالبان کے مضبوط گڑھ منجستو گاؤں میں کیا گیا۔
کارروائی شام 6 بجے دو مراحل میں ہوئی ، پہلے بارودی سرنگ کا دھماکا کیا گیا جس کے فوراً بعد راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔
In a targeted operation by the National Resistance Front of Afghanistan in Panjshir, 17 members of the Taliban terrorist group, including the chief of staff of one of the group’s battalions, were eliminated.
On the night of December 7, 2025, the National Resistance Front of… https://t.co/jX3sqUdfPj
— National Resistance Front of Afghanistan (@NRFafg) December 9, 2025
این آر ایف کے مطابق یہ مرکز طالبان کی وزارتِ دفاع کی اسپیشل بریگیڈ کا اہم بیس تھا جہاں تعینات جنگجو مقامی آبادی کو مسلسل ہراساں اور تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ حملے میں طالبان کا پورا بیس مکمل تباہ ہو گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن میں این آر ایف کا کوئی نقصان نہیں پہنچا، جبکہ طالبان کے پانچ جنگجو شدید زخمی بھی ہوئے۔
