کرکٹر سمریتی مندھانا اور میوزک کمپوزر پالاش مچل نے اسٹیڈیم پروپوزل کے ایک ماہ بعد اتوار کے روز اپنی شادی منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سمریتی منڈھانہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران میری زندگی کے حوالے سے کافی قیاس آرائیاں کی گئی ہیں، اور مجھے لگتا ہے کہ اس وقت یہ ضروری ہے کہ میں اپنی بات کھل کر بیان کروں، میں بہت نجی نوعیت کی شخصیت ہوں اور چاہتی ہوں کہ ایسا ہی رہے، لیکن میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ شادی منسوخ کر دی گئی ہے۔
نعیمہ بٹ کی نوازالدین صدیقی کے ساتھ کی خصوصی تصاویر وائرل

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کو یہیں ختم کرنا چاہتی ہیں اور عوام سے درخواست کی کہ وہ دونوں خاندانوں کی نجی زندگی کا احترام کریں تاکہ وہ اپنی رفتار سے آگے بڑھ سکیں اور معاملات کو نمٹا سکیں۔
اسی دوران پالاش مچل نے ایک الگ بیان میں قیاس آرائیوں کے دباؤ کو زیادہ براہِ راست بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی زندگی میں آگے بڑھوں اور اپنی ذاتی رشتہ داری سے ایک قدم پیچھے ہٹوں۔
ڈکی بھائی کا حراست کے دوران تشدد، گالیاں دینے اور بھاری رقم طلب کرنے کا سنگین الزام

انہوں نے گزشتہ چند ہفتوں کو اپنی زندگی کا سب سے مشکل مرحلہ قرار دیتے ہوئے آن لائن بے بنیاد افواہوں کے تیزی سے پھیلاؤ پر تنقید کی اور اعلان کیا کہ ان کی ٹیم ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی جو جھوٹا اور بدنام کرنے والا مواد پھیلا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سمریتی مندھانا اور پالاش مچل کی شادی ابتدائی طور پر 24 نومبر کو طے تھی، تاہم اچانک اسے موخر کر دیا گیا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر شائقین اور مداحوں کے لیے حیران کن اور نایاب لمحہ ثابت ہوا، پروپوزل ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم پر ہوا تھا جہاں انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2025 جیتا تھا، اسٹیڈیم پروپوزل کی ویڈیو کو لاکھوں افراد نے دیکھا اور سراہا تھا۔
