انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق 3 دسمبر کو رائے پور میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بھارتی ٹیم مقررہ وقت میں دو اوور کم پھینک سکی، جس پر ٹیم کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔
ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت ہر اوور کی کمی پر کھلاڑیوں سے میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ وصول کیا جاتا ہے۔
جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا
بھارتی کپتان کے ایل راہول نے سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کرلی۔
