اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو دنیا کی سرفہرست ٹی 20 لیگ بنانا مشن ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں عالمی سہولتوں سے آراستہ جدید ترین کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ اور مظفرآباد میں بھی عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کی منظوری کے بعد مارکیٹ میں آئی پی او لانچ کریں گے۔ اور دسمبر سے پی ایس ایل 11 کے آغاز تک تمام وینیوز پر شائقین کرکٹ کے لیے کنسرٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل ایک مستحکم بین الاقوامی برانڈ بن کر ابھر رہا ہے۔ اور پی ایس ایل کی عالمی براڈکاسٹ ریچ بڑھانے پر فوکس ہے۔ پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کا نیا ٹینڈر بھی جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا
انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پی سی بی لائیو بھی لانچ کر دیا ہے۔ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کے لیے 5 لاکھ ڈالرز، رنرز اپ کے لیے 3 لاکھ ڈالرز انعام رکھا گیا ہے۔ اور بہترین کرکٹ ڈویلپمنٹ کرنے والی فرنچائز کو 2 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ سرمایہ کاروں کے لیے پی ایس ایل میں بڑے مواقع موجود ہیں۔
