نیشنل گیمز میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
ارشد ندیم نے 81.81 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یاسر سلطان نے 70.7 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر جگہ بنائی، جبکہ ابرار علی نے 67.68 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
35 ویں نیشنل گیمز میں آج پانچویں روز کے مقابلے جاری ہیں میڈلز کی دوڑ میں دفاعی چیمپئن پاک آرمی سب سے آگے ہے۔
صوبوں اورمحکموں کی ٹیمیں ایک دوسرے پر برتری کیلئے جتن کررہی ہیں۔ آج ایتھلیٹکس کے فائنل مقابلے بھی ہو رہے ہیں۔ ارشد ندیم جیولین تھرو میں واپڈا کی جانب سے اپنے اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں۔
چار روز کے مقابلوں میں اب تک دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی میڈلز کی دوڑ میں اپنی سبقت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان آرمی نے اتوار کو مختلف کھیلوں میں اپنی بالا دستی برقرار رکھ کر میڈلز کے ڈھیر لگا دیے۔
سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نے نیشنل گیمز دوسری بار ملتوی کر دیئے
سیلنگ ایونٹ میں پاکستان ایئر فورس نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ مختلف کٹیگری میں چار گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا۔ سیلنگ کی دو کٹیگریزمیں دومیڈل نیوی کے نام رہے۔ ویمنز میں کے پی نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
سندھ نے نیٹ بال ویمن ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد واپڈا کی مضبوط ٹیم کو 13 کے مقابلے میں 20 پوائنٹس سے ہرا کر ایونٹ میں اپنا پہلا گولڈ میڈل جیتا۔
