پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کے والد غلام مرتضیٰ شاہ انتقال کر گئے۔
غلام مرتضیٰ شاہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے ، مرحوم کی عمر 87 برس تھی ، وہ اپنے پسماندگان میں 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑ گئے ہیں۔
مرحوم کا جسدِ خاکی لاہور سے چنیوٹ منتقل کیا جائے گا، جہاں نماز مغرب کے بعد امام بارگاہ جاگیر علی اکبر میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
سعودی شاہی خاندان غم میں ڈوب گیا، اہم شخصیت کا انتقال
پیپلز پارٹی کی قیادت اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے حسن مرتضیٰ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
