آسٹریلیا کے بیٹرز نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں منفرد بیٹنگ ریکارڈ قائم کر دیا۔
انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے برسبین میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے گیارہ بیٹرز نے ایشز کی تاریخ میں پہلی ڈبل فیگرز میں داخل ہونے کا ریکارڈ بنا دیا۔
انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 334 رنز بنائے، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 511 رنز بنا کر انگلینڈ پر 177 رنز کی برتری حاصل کی۔
واضح رہے کہ تمام بیٹرز کا ڈبل فیگرز میں داخل ہونے کا ریکارڈ آسٹریلیا کی ٹیم 1948 میں بھارت اور 1992 میں سری لنکا کے خلاف بھی بنا چکی ہے لیکن ایشز کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے۔
شاہد آفریدی کے کراچی میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو سنہری مشورے
یاد رہے کہ دوسری اننگز میں تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے چھ وکٹوں پر 134 رنز بنائے تھے۔
