کراچی، سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی پہنچے اور انڈر 19 کرکٹرز سے ملاقات کی۔
وہ کراچی میں جاری انڈر 19 کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی سے آگاہ ہوئے اور تربیتی سیشن کا جائزہ لیا۔
شاہد آفریدی نے نوجوان کھلاڑیوں کو مفید مشورے دیئے اورانہیں تکنیکی اور ذہنی پہلوؤں پر رہنمائی فراہم کی تاکہ وہ اپنی کھیل کی مہارت میں مزید بہتری لا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کی تربیت اور رہنمائی قومی ٹیم کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے۔
فخر زمان کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا یافتہ قرار
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم جلد دبئی میں ہونے والے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں حصہ لے گی، جہاں نوجوان کھلاڑی اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔
شاہد آفریدی کے مشورے اوررہنمائی نوجوان کھلاڑیوں کے لئے ایک قیمتی موقع ثابت ہو رہے ہیں اور انہیں اعتماد اور ہمت فراہم کر رہے ہیں۔
