لودھراں: پنجاب کے شہر لودھراں میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا کے علاقے دھنوٹ میں اسکول جاتے ہوئے 7 سات سالہ بچہ کھلے میں ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں بچے کو تشویشناک حالت میں مین ہول سے باہر نکال کر فوری اسپتال منتقل کیا تاہم بچہ جانبر نہ ہو سکا۔
ریسکیو کے مطابق حادثہ حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگوار کی فضا پیدا ہو گئی۔ جبکہ علاقہ مکین شدید غم و غصے میں آ گئے اور پنجاب حکومت سے فوری طور پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبے میں مین ہولز کی کورنگ اور واٹر سپلائی مینجمنٹ کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ جس میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بلال یاسین نے تمام اضلاع کے ایم ڈیز کو ہدایت جاری کی کہ ہر مین ہول کا ڈھکن ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ فنکشنل واسا اضلاع میں اگر کوئی مین ہول کھلا پایا گیا تو متعلقہ افسر براہِ راست ذمہ دار ٹھہرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی عدالت کا بڑا فیصلہ: عمران خان کو قتل کے مقدمے میں سزائے موت سنادی گئی
انہوں نے کہا کہ مین ہولز سے متعلق کسی بھی شکایت یا حادثے پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
