جنوبی افریقا کے نوجوان بلے باز میتھیو بریٹزکی نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دیں۔
میتھیو بریٹزکی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے وہ پہلے بلے باز تھے جنہوں نے اپنے ابتدائی پانچ ون ڈے میچز میں 50 سے زائد رنز سکور کیے تھے، ان کا ابتدائی پانچ میچز میں سکور 150، 83، 57، 88 اور 85 تھا۔
میتھیو بریٹزکی نے اپنے کیریئر کے ابتدائی پانچ میچز میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریوں کی مدد سے 463 رنز بنائے تھے، ان سے پہلے ون ڈے کی تاریخ میں کوئی دوسرا بلے باز اپنے کیریئر کے ابتدائی پانچ میچز میں اتنے رنز نہیں بنا سکا تھا۔
ویرات کوہلی کا میچ کے دوران ناگن ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں انہوں نے نصف سنچریاں سکور کرتے ہوئے 72 اور 68 رنز کی اننگز کھیلیں۔ انہوں نے ون ڈے کیریئر کے ابتدائی 11 میچز میں 68.20 کی اوسط سے 682 رنز بنا لیے ہیں جو ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ ہے۔
