اسپوٹائفائی کی سالانہ ریپڈ 2025″کی رپورٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ طلحہ انجم مسلسل دوسری بار پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے مقامی گلوکار کے اعزاز سے نوازے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس سال پاکستان میں مقامی موسیقی کی سٹریمنگ میں 70 فیصد اضافہ ہوا، جو واضح کرتا ہے کہ سننے والے زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کی تخلیقات کو ترجیح دے رہے ہیں۔
دھرمیندر کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد
پاکستان کی ٹاپ 10 آرٹسٹس کی فہرست میں طلحہ انجم کے علاوہ عمیر اور حسن رحیم بھی شامل ہیں، جبکہ تجربہ کار اور معروف گلوکار عاطف اسلم اور مرحوم نصرت فتح علی خان کی مقبولیت برقرار رہی۔
سال 2025 کے سب سے زیادہ سنے جانے والے گانوں میں “جھول”، “پل پل” اور “ماند” شامل ہیں، جب کہ البمز کی فہرست میں “سفر” سرفہرست رہا۔ ہپ ہاپ البمز جیسے “مای ٹیرِبل مائنڈ” اور “اوپن لیٹر” نے بھی قابل ذکر مقبولیت حاصل کی۔
ایران کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پاکستان کی ثقافت کے رنگ نمایاں
پاکستانی موسیقی کا منظرنامہ زیادہ متحرک، متنوع اور جدید رجحانات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ نوجوان نسل ہپ ہاپ اور جدید موسیقی کو ترجیح دے رہی ہے، لیکن روایتی اور کلاسیکی موسیقی کی اہمیت بھی برقرار ہے۔
