لاہور، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے روڈ شوز کا سلسلہ جاری ہے اور لندن کے بعد اگلا روڈ شو نیو یارک میں منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق نیو یارک میں روڈ شو آئندہ ہفتے کے اختتام پر ہونے کا امکان ہے اوراس میں ٹی ٹونٹی کپتان سلمان علی آغا، ٹیسٹ کپتان شان مسعود اورسعود شکیل شرکت کریں گے۔
پی ایس ایل اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیداران بھی روڈ شوز میں شریک ہوں گے تاکہ لیگ کی تشہیر اور بین الاقوامی شائقین تک رسائی کو بڑھایا جا سکے۔
لندن روڈ شو 7 دسمبرکو ہو رہا ہے، جس میں بابراعظم، صاحبزادہ فرحان اورحارث روف کی شرکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ روڈ شوز پی ایس ایل کی برانڈنگ، لیگ کے کھلاڑیوں کے عالمی سطح پرتعارف اور کرکٹ شائقین کے ساتھ انٹریکشن کے لئے منعقد کیے جا رہے ہیں۔
سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ
ہر شہرمیں شائقین کیلئے خصوصی پروگرام، میڈیا انٹریکشن اورسرگرمیاں شامل ہوں گی تاکہ لیگ کے جوش وخروش کومزید بڑھایا جا سکے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ لندن اور نیو یارک میں ہونے والے روڈ شوز لیگ کے بین الاقوامی پروموشن میں اہم کردارادا کریں گے اور شائقین کے لئے ایک یادگار تجربہ ثابت ہونگے۔
