لاہور، مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی،اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی شرکت کی۔
نوازشریف نے کہا کہ گوجرانوالہ کے عوام کا یہ حق تھا جو انہیں پہلے حاصل ہونا چاہیے تھا اور اس منصوبے سے شہر کی ترقی اور عوام کو سہولت ملنے پر وہ بے حد خوش ہیں۔
اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے تفصیلی پہلوؤں سے آگاہ کیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبہ ایمن آباد سے گھکھڑ تک 30 کلومیٹر سے زائد طویل ہوگا اور روزانہ 51 ہزار سے زائد مسافر اس سے مستفید ہوں گے۔
صفائی نہ کرنے والوں پرجرمانے، مریم نوازکا کوڑے سے توانائی بنانے کا جامع پلان طلب
اس کے لئے 40 الیکٹرک آرٹیکولیٹڈ بسیں چلائی جائیں گی، جو نہ صرف ماحول دوست ہوں گی بلکہ شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کریں گی۔
نوازشریف نے اس موقع پر کہا کہ یہ تاریخی پراجیکٹ گوجرانوالہ کے عوام کے لیے سہولت اور آسانی کا سبب بنے گا اور شہر کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد شہری ٹرانسپورٹ کا معیار بلند ہوگا اور روزانہ ہزاروں مسافروں کی سفر کی سہولت بہتر ہوگی۔
