آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے لیف آرم فاسٹ باؤلر بن گئے ،مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا۔
وسیم اکرم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 414 وکٹیں حاصل کی تھیں ، جبکہ مچل اسٹارک نے اپنے ٹیسٹ کیریئر مییں 415 وکٹیں مکمل کر لیں۔
صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے
آسٹریلوی فاسٹ باؤلر نے یہ کارنامہ اپنے 102 ویں ٹیسٹ میں ایشز سیریز کے دوسرے میچ کی پہلی اننگ کے دوران انگلینڈ کے ہیری بروک کو آؤٹ کرکے سرانجام دیا۔
دریں اثنا وسیم اکرم کی مچل اسٹارک کو ان کا ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مچل اسٹارک پر فخر محسوس کرتا ہوں، اسٹارک کی محنت اور لگن انہیں دوسروں سے ممتاز بناتی ہے، امید ہے مچل اسٹارک اپنے کیریئر میں مزید کامیابیاں حاصل کرینگے۔
