راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے بھارتی ویٹ لفٹر سپنا کو شکست دے کر بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا۔
سری لنکا میں منعقد ہونے والے ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں انسپکٹر ارم خانم نے بھارتی ویٹ لفٹر سپنا کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔
جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا
ارم خانم نے ورلڈ پاور لفٹنگ چمپیئن شپ 2025 میں مجموعی طور پر 2 گولڈ میڈل حاصل کیے ، راولپنڈی پولیس لائنز واپسی پرانسپکٹر ارم خانم کا شاندار استقبال کرتے ہوئے ان کی کامیابی کو سراہا۔
اس موقع پر سی پی او خالد حمدانی کا کہنا تھا کہ ارم خانم نے پنجاب پولیس اور پاکستان کا نام روشن کیا،ارم خانم محکمہ پولیس اور قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے
علاوہ ازیں راولپنڈی پولیس ترجمان نے کہا کہ انسپکٹر ارم خان کو اولمپک کی ٹارچ اٹھانے کیلئے دعوت نامہ مل گیا ہے، ارم خانم نے ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
