پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دونوں ممالک نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے،سعودی عرب میں ہونے والے ان مذاکرات کو قطر، ترکیہ اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے سلسلہ وار اجلاسوں کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ استنبول میں ہونے والے فالو اپ مذاکرات میں طویل مدتی معاہدہ طے نہیں پا سکا تھا۔ دونوں ممالک کے حکام کے مطابق سعودی عرب کی ایک پیشکش کے تحت یہ مذاکرات ہوئے۔
غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کا الزام ، امریکا میں پاکستانی نژاد گرفتار
پاکستان کی جانب سے افغان طالبان سے تحریری یقین دہانی مانگی جا رہی ہے کہ وہ پاکستان مخالف گروپوں کے خلاف کارروائی کریں گے لیکن افغان طالبان ایسا کرنے سے گریزاں ہیں۔
