ڈھاکا: پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو 13 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم بنگلا دیش کے دورے پر ہے۔ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں بنگلا دیش کو 89 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان ایمان نصیر 30 اور عریشہ انصاری 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلا دیش کی جانب سے جیرن تصنم نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلا دیش کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ہدف کے تعاقب میں 75 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان نے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت بھی ٹکرائیں گے
قومی ٹیم کی ایمان نصیر کو بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
