کراچی: نیپا چورنگی کے قریب بچے کی مین ہول میں گرنے کی افسوسناک فوٹیج سامنے آگئی۔
ہم نیوز نے ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کر لی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹور کی دو سیڑھیوں سے اترتے ہی پانچ قدم پر کھلا مین ہول موجود تھا۔
بچہ اپنی والدہ کے ساتھ آ رہا تھا اور تیزی سے اپنے والد کی جانب بڑھا جو موٹر سائیکل کے پاس کھڑا تھا لیکن اس سے قبل کے بچہ والد تک پہنچتا، راستے میں مین ہول آ گیا اچانک بچہ اس میں گر گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچہ مین ہول میں گرتا ہوا واضح نظر آ رہا ہے، اس موقع پر والدہ دوڑتی ہوئی آگے بڑھیں اور والد بھی آ گیا، دونوں چیخنے لگے تو وہاں لوگ اکٹھے ہو گئے۔
کراچی، مین ہول میں گر کر بچے کی موت، کوئی ادارہ ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں
جس وقت بچہ گرا مین ہول کے پاس کوئی حفاظتی چیز بھی موجود نہیں تھی، اس طرح تین سالہ ابراہیم اچانک موت کی وادی میں چلا گیا، جس کی لاش چودہ گھنٹے کی تلاش کے بعد ملی تھی۔
