لاہور: پاکستان سپر لیگ 11 کو کامیاب بنانے کے لئے برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گلین میکسویل کا بھی آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان
ذرائع کے مطابق روڈ ٹرپ میں پی ایس ایل کی چمچماتی ٹرافی اور صف اول کے کھلاڑی شامل ہوں گے، پی ایس ایل روڈ ٹرپ کا انعقاد لندن کے علاوہ مانچسٹر میں بھی کیا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ روڈ ٹرپ سی ای او سلمان نصیر کی زیر نگرانی ہوگا، اس حوالے سے جلد سلمان نصیر برطانیہ روانہ ہوں گے، آئندہ چند روز میں پی ایس ایل روڈ ٹرپ کی تاریخیں فائنل کرلی جائیں گی۔
انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا
ذرائع کے مطابق پی ایس روڈ ٹرپ کے ذریعے مختلف بزنس کمپنیز کو ٹارگٹ کیا جائے گا، واضح رہے کہ انگلینڈ میں پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ کے فینز کی بڑی تعداد موجود ہے۔
