فاف ڈوپلیسی (faf du plessis)کے بعد معین علی (moeen ali)بھی آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار ہوگئے ۔
برطانوی کرکٹر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یہ نئی شروعات کا وقت ہے،میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نئے دور میں شامل ہونے پر بہت زیادہ پرجوش ہوں۔
پی ایس ایل اپنے بہترین معیار اور ورلڈ کلاس ٹیلنٹ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔
جنوبی افریقا کے اسٹار فاف ڈوپلیسی پاکستان سپر لیگ میں شامل
پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ اچھا رہا ہے یہاں اعلی معیار کی کرکٹ اور شائقین کا غیرمعمولی جوش وجذبہ قابل دید ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں۔
میں ان تمام باتوں کا منتظر ہوں تاکہ بہترین یادیں میرے ساتھ رہیں ،میں ایک نئے اور خاص تجربے کے لیے تیار ہوں انشاء اللہ ۔
