بھارتی بیٹر روہت شرما (rohit sharma)نے ون ڈے کرکٹ میں 352 چھکے لگا کر سابق پاکستانی بیٹر شاہد آفریدی کے 351 چھکوں کا طویل عرصے سے قائم ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

جنوبی افریقا سے جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں روہت شرما نے اوپنر کی حیثیت سے 57 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے بھی شامل تھے۔
3 چھکوں کے ساتھ روہت شرما کے ون ڈے انٹرنیشنل میں چھکوں کی تعداد 352 ہوگئی ہے جو کہ انہوں نے 269 اننگز میں لگائے ہیں۔
بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ توڑ ڈالا
ان سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس تھا جنہوں نے 369 اننگز میں 351 چھکے لگائے تھے۔ویسٹ انڈیز کے سابق جارحانہ بیٹر کرس گیل 331 چھکوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
