رانچی: بھارتی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل ٹاس ہارنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
بھارتی شہر رانچی میں جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان تین ون ڈے سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کے قائم مقام کپتان کے ایل راہول بھی ٹاس ہار گئے۔
INDIA HAVE LOST 19 CONSECUTIVE TOSSES IN ODI CRICKET. 🤯
– The probability of this happening is 1 in 524,288 or 0.00019%. pic.twitter.com/KQgsyyrgqZ
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) November 30, 2025
یہ بھارتی ٹیم کا مسلسل 19واں ون ڈے میچ ہے جس میں وہ ٹاس نہ جیت سکی۔ بھارتی ٹیم کے ٹاس ہارنے کا سلسلہ 2023 میں شروع ہوا تھا جو اب تک جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جارحانہ آل راؤنڈر آندرے رسل نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
اس سے قبل مسلسل سب سے زیادہ ٹاس ہارنے کا ریکارڈ نیدرلینڈز کی ٹیم کے نام تھا جو مارچ 2011 سے اگست 2013 تک 11 ٹاس ہاری تھی۔
