لاہور: عالمی شہرت یافتہ جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 11 میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔
آئی پی ایل میں 14 سال کھیلنے کے بعد فاف ڈوپلیسی نے اس سال نیلامی میں نام نہ دینے اورایک نیا چیلنج قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔
فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک دلچسپ قدم ہے، جو مجھے نئے تجربات کرنے اورایک کھلاڑی کے طور پر آگے بڑھنے کا موقع دے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھیل کرانہیں ایک نئی لیگ کو قریب سے جاننے اور پاکستان کی روایتی مہمان نوازی کے ساتھ ساتھ پرجوش شائقین کے سامنے کھیلنے کا موقع ملے گا۔
آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کی مشکلات میں اضافہ
انہوں نے شائقین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے اور شائقین کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں۔
فاف ڈوپلیسی کے شامل ہونے سے پی ایس ایل میں مزید جوش و خروش اورعالمی معیارکے کھیل کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے شائقین کو ایک منفرد کرکٹ تجربہ حاصل ہوگا۔
یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ کیلئے بھی خوش آئند ہے کیونکہ فاف ڈوپلیسی جیسے عالمی اسٹار کا پی ایس ایل میں شامل ہونا لیگ کی مقبولیت اورمعیار دونوں کو بڑھائے گا۔
شائقین اورکرکٹ کمیونٹی کیلئے یہ خبرایک خوشی کا لمحہ ہے اور سب کی نظریں سیزن 11 کی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں پرمرکوز ہو جائیں گی۔
