کراچی: اوور 40 ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے امریکا کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
کراچی میں کھیلے گئے اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں امریکا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دوسرے سیمی فائنل میں امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 153 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان عبدالزاق اور ہمایوں فرحت نے 144 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ ہمایوں فرحت نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 95 رنز بنائے اور آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر گیارہویں اوور میں حاصل کر لیا۔ پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی تک حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے بارے میں پی سی بی کا بیان آ گیا
خیال رہے اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل پیر کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
