چلاس: بابوسر ناران روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر دیامر عطاء الرحمٰن کاکڑ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق برفباری اور شدید سردی کے باعث بابوسر ٹاپ اور ان سے ملحقہ خیبر پختونخوا کے علاقوں کو بند کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق برفباری نے خطرناک اور پھسلنے کی صورتحال پیدا کر دی ہے، برف کو صاف کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔
موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آ گئی
دیامر اور خیبرپختونخوا حدود میں سیکیورٹی کو واپس بلایا گیا ہے، تمام تر صورتحال کے پیش نظر بابوسر روڈ کو تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کا اطلاق آج 29 نومبر سے ہو گیا ہے۔
