پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں میں او پی ڈی اوقات کی خلاف ورزی پر محکمہ صحت نے نوٹس لے لیا۔او پی ڈی ٹائمنگ پر عمل نہ کرنے والے اسپتالوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا گیا۔
پنجاب میں پیر تا جمعرات اور ہفتہ او پی ڈی ٹائم صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں ،جبکہ جمعہ کے دن او پی ڈی کا وقت صبح 8 سے دوپہر ایک بجے تک ہو گا۔
صوبائی وزیرصحت کی جیل اسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت
محکمہ صحت پنجاب نے تمام اسپتالوں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا، او پی ڈی اوقات کی روزانہ مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا ہے ، ماہانہ رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ۔
محکمہ صحت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔
