لاہور میں صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں جیل اسپتالوں کی بہتری اور قیدیوں کی طبی سہولتوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
وزیر صحت نے ہدایت کی کہ تمام ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں خصوصی جیل کاؤنٹرزقائم کیے جائیں تاکہ قیدیوں کومناسب اور فوری طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کی 44 جیل اسپتالوں میں ایمبولینسزکیلئے ریسکیو کی سہولت فراہم کی جائے، جبکہ متعلقہ ڈی ایچ کیوکے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہی جیل اسپتال کا انچارج ہوں گے تاکہ بہترنگرانی اورانتظام ممکن ہو۔
خواجہ عمران نذیرنے فنڈزکی منصفانہ تقسیم اورجیل اسپتالوں کی کیٹگرائزیشن پربھی زوردیا تاکہ وسائل کی برابری یقینی بنائی جا سکے۔
بھارتی قید سے رہائی کے بعد 3 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے
اجلاس میں سیکریٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ جیلوں میں قیدیوں کی آمد پرایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے ٹیسٹس لازمی کیے جاتے ہیں تاکہ قیدیوں کی صحت کی مکمل دیکھ بھال ممکن ہو۔
اجلاس کا مقصد جیل اسپتالوں کے نظام کو مضبوط بنانا، قیدیوں کومعیاری طبی سہولتیں فراہم کرنا اور ہنگامی طبی حالات میں بروقت رسپانس کو یقینی بنانا تھا۔
وزیر صحت نے ہدایت دی کہ تمام اقدامات جلد عملی جامہ پہنیں اور ہرجیل اسپتال کی صورتحال کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے۔
