کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کی ایک مختصر ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
گزشتہ روز کرک انفو نے بھارتی ویمنز لیگ کے آکشن کے دوران ایک ذو معنی ٹوئٹ کیا جس نے صارفین کو حیران کر دیا۔ ٹوئٹ میں لکھا گیا تھا کہ ’’انوشکا شرما کو 45 لاکھ روپے میں جی جی نے خرید لیا‘‘۔
یہ جملہ سامنے آتے ہی صارفین میں تجسس بڑھ گیا اور بہت سے لوگوں نے سمجھا کہ بات بالی ووڈ اداکارہ اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کی ہو رہی ہے۔ تاہم حقیقت اس سے مختلف تھی۔
اصل معاملہ دہلی میں ہونے والی ویمنز لیگ کی نیلامی کا تھا، جہاں مدھیہ پردیش کی ابھرتی ہوئی کرکٹر انوشکا شرما مرکزِ توجہ بن گئی تھیں۔
Anushka Sharma goes to GG for INR 45 Lakh #WPLAuction
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 27, 2025
نوجوان بیٹر کا نام اداکارہ سے مشابہت رکھتا ہے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر غلط فہمی پیدا ہوئی۔
22 سالہ انوشکا شرما جارحانہ بیٹنگ اور آف اسپن بولنگ کی وجہ سے مقامی کرکٹ میں پہلے ہی پہچان رکھتی ہیں۔
ان کی بنیادی قیمت 10 لاکھ روپے رکھی گئی تھی، جس کے بعد گجرات جائنٹس نے انہیں 45 لاکھ میں اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔
