محکمہ موسمیات(met office) نے پیشگوئی کی ہےکہ اگلے ماہ دسمبر میں بھی بارش کی کوئی امید نہیں ہے،بالائی علاقوں میں برفباری کے بھی کوئی آثار نہیں ۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ عرفان ورک کا کہنا ہےکہ موسم خشک اورسردرہےگا،درجہ حرارت کم رہیں گےاورمیدانی علاقوں میں اسموگ اورفوگ رہےگی۔
اسموگ اور سردی کے موسم میں بیماریوں سے کیسا بچا جائے؟
تربیلا اورمنگلا ڈیم میں پانی کا جو ذخیرہ پہلے سےموجود ہےاسی کو ریگولیٹ کرنا پڑے گا،گلیشیر یا برف پگھلنے سے پانی نہیں آئے گا۔موسم کی صورتحال پرمسلسل نظر رکھی جارہی ہےتاکہ خشک سالی کی صورت میں بروقت اقدامات کئےجا سکیں۔
ماہرین کےمطابق بارش نہ برسنے کے باعث آبی ذخائر کا احتیاط سے استعمال ضروری ہے،تاکہ پانی کی قلت کا کم سے کم سامنا کرنا پڑے ۔
سیلاب سے جی ڈی پی کا 9 فیصد نقصان ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مؤثر منصوبہ بندی ضروری ، مصدق ملک
واضح رہے ملک کے بیشتر علاقے اس وقت خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے موسمیاتی بیماریوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
