معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنی پہلی اہلیہ کی رضا مندی سے دوسری شادی کا فیصلہ کیا ہے۔
اذلان شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کہا کہ یہ ایک اہم بات ہے جو میں آپ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ بطور پبلک شخصیت، میرا خیال ہے کہ یہ میری ذمہ داری ہے کہ آپ یہ خبر کسی اور کے ذریعے نہ سنیں۔
سجل علی کی برائیڈل ملبوسات میں دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
یوٹیوبر نے لکھا کہ جتنا عجیب لگے، میں دوبارہ شادی کرنے جا رہا ہوں، اور میری اہلیہ نے اس پر رضا مندی دی ہے۔ اس لیے براہ کرم میری فیملی کو اس معاملے سے دور رکھیں، یہ میرا ذاتی معاملہ ہے۔ شکریہ، اور آپ سب کی دعاؤں کی قدر کروں گا۔
واضح رہے کہ یوٹیوبر اذلان شاہ نے اپنی پہلی شادی سماجی میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے 6 دسمبر 2022 کو کی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔ شادی کے موقع پر اذلان نے اپنی دلہن کو ایک گدھے کا بچہ تحفے میں دیا، جو خاص توجہ کا مرکز بنا۔

