بجلی کے بھاری بلوں اور لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل کرنا ممکن ہو گیا۔
جو آن لائن ’Glubux‘ کے نام کا فرانس کے شہری نے بجلی پیدا کرنے کا حیرت انگیز نظام قائم کر لیا ہے ، وہ 8 سال سے اپنے گھر میں لیپ ٹاپ بیٹریوں کی مدد سے بجلی پیدا کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوبکس نے ایک ہزار استعمال شدہ لیپ ٹاپ کی بیٹریاں اکٹھی کرکے ان کے اندرونی سیلز (زیادہ تر لیتھیم-آئن 18650) باہر نکالے جس کے بعد اس نے ان سیلز کو ایک خاص ریک سسٹم میں ری ارینج کیا تاکہ وہ زیادہ مستحکم بیٹری پیک بن سکیں۔
ونڈوز سرور اپڈیٹ سسٹم میں خطرناک خامی، ہیکرز کا حملہ
اس کے علاوہ انہوں نے سولر پینلز بھی نصب کر رکھے ہیں ، انہوں نے آگ یا شارٹ سرکٹ کے خطرے سے بچنے کیلئے یہ بیٹری بینک تقریباً 50 میٹر دور الگ شیڈ میں رکھا ہے۔
فرانسیسی شہری کا یہ سسٹم پچھلے 8 سال سے بغیر کسی بیٹری سیل کی ناکامی کے چل رہا ہے۔ اس نے اپنا سولر سسٹم بھی اپ گریڈ کیا ہے۔ ابتدا میں وہ تقریباً 7 کلو واٹ پیدا کرتا تھا مگر بعد میں یہ بڑھ کر تقریباً 56 کلو واٹ تک پہنچ گیا ہے۔
مارکیٹ میں کون سے اسمارٹ فونز مقبول ہیں؟ فہرست جاری
یہ پروجیکٹ نہ صرف توانائی کی خود کفالت کی مثال ہے بلکہ الیکٹرانک ویسٹ کو مفید طریقے سے ری سائیکل کرنے کی بہترین مثال بھی ہے۔
