پنجاب میں گندم کے پیداواری مقابلے 26-2025 کا اعلان کردیا گیا،جیتنے والے کاشتکاروں کیلئے ٹریکٹرز سمیت لاکھوں کے انعامات رکھے گئے ہیں۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبائی سطح پر پہلا انعام 85 ہارس پاور ٹریکٹر ہوگا ،دوسرا انعام 75 ہارس پاور ٹریکٹر اور تیسرا60 ہارس پاور ٹریکٹر ہوگا۔
پنجاب حکومت کا خیبر پختونخوا حکومت کو خط، گندم نقل و حرکت معاملے پر وضاحت
ضلعی سطح پر پہلا انعام 10 لاکھ، دوسرا 8 لاکھ اورتیسرا 5 لاکھ روپے ہوگا ،مقابلے میں حصہ لینے کیلئے 5 ایکڑ یا زائد رقبہ لازمی ہونا چاہیے ۔
درخواست فارم تحصیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر یا زراعت آفیسر کے دفتر سے دستیاب ہونگے،اراکین اسمبلی، سرکاری افسران اور زراعت ملازمین مقابلے میں شامل نہیں ہوں گے۔
