دوحہ، ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے ایک سنسنی خیز اور آخری اوور تک جاری رہنے والے مقابلے میں سری لنکا اے کو 5 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
پاکستان شاہینزنے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ غازی غوری 39 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے جبکہ معاذ صداقت نے 23 اور احمد دانیال نے 8 گیندوں پر 22 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔
سعد مسعود نے بھی ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 22 رنز جوڑے، سری لنکا کی جانب سے پرمود مدوشن نے شانداربولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ٹریوین متھیو نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
154 رنز کے تعاقب میں سری لنکا اے کی ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا اورلاسیتھ کروسپل نے صرف 7 گیندوں پر 27 رنز بنا کرمیچ کو دلچسپ بنا دیا۔
تاہم درمیان کے اوورز میں پاکستان بولرز نے شاندارکم بیک کیا، سفیان نے 3 اہم وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کی پیشرفت کو روکا جبکہ سعد مسعود نے بھی 3 شکار کئے۔
ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ 2027ء، بھارت کی میزبانی خطرے میں
ملان رتنا یاکے نے 40 رنز بنا کر فتح کی کوشش کی لیکن شاہینز کے بولرز نے آخری اوورز میں بہترین لائن اور لینتھ کے ساتھ میچ اپنے نام کیا۔
سری لنکا اے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 148 رنز بنا سکی اور یوں پاکستان شاہینز نے 5 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان شاہینز ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

