سردیوں میں مونگ پھلی کھانے کا اپنا ہی لطف ہے، مگر ایک پرانی غلط فہمی آج بھی عام ہے کہ مونگ پھلی کھانے کے فوراً بعد پانی پینا صحت کے لیے مضر ہے۔ کئی لوگ اسی خیال کے تحت پانی پینے سے گریز کرتے ہیں، تاہم ماہرین اس تصور کو درست نہیں مانتے۔
کیا واقعی مونگ پھلی کے بعد پانی نقصان دیتا ہے؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینا بالکل محفوظ ہے۔ یہ صرف ایک روایتی خیال ہے جس کی سائنسی بنیاد موجود نہیں۔ چونکہ مونگ پھلی خشک غذا ہے، اس لیے پانی پینا درحقیقت ہاضمے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
غلط فہمی پیدا کیسے ہوئی؟
یہ خیال عام ہے کہ مونگ پھلی کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور اس کے بعد ٹھنڈا پانی پینے سے گلے میں خراش یا کھانسی ہوسکتی ہے۔ لیکن طبی ماہرین کہتے ہیں کہ اس کا تعلق زیادہ تر ان افراد سے ہے جنہیں پہلے سے الرجی، گیس یا ہاضمے سے متعلق کوئی مسئلہ ہو۔
طبی ماہرین کی رائے غذائی ماہرین کے مطابق مونگ پھلی پروٹین، فائبر اور صحت مند چکنائی کا بہترین ذریعہ ہے، اور اسے کھانے کے بعد پانی پینا نقصان دہ نہیں۔ ماہرینِ ہاضمہ کے مطابق پانی کھانے کو معدے میں آگے منتقل کرنے میں مدد دیتا ہے، اس لیے مونگ پھلی کے ساتھ یا بعد میں پانی پینے سے نظامِ ہاضمہ کو سہولت ملتی ہے۔
البتہ جن افراد کو مونگ پھلی سے الرجی ہو، انہیں کسی بھی صورت میں احتیاط کرنی چاہیے۔
سردیوں میں روزانہ کتنی مونگ پھلی کھانی چاہیے؟
کب احتیاط ضروری ہے؟
ان افراد کو مونگ پھلی کے بعد فوراً پانی پینے میں احتیاط کرنی چاہیے: جنہیں مونگ پھلی سے الرجی ہو جنہیں تیزابیت، گیس یا نظامِ ہاضمہ کی دائمی تکلیف ہو حساس گلے والے بچے، جنہیں ٹھنڈا پانی نقصان پہنچا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینا نقصان دہ نہیں، اور اس حوالے سے پھیلی ہوئی غلط فہمیاں حقیقت پر مبنی نہیں۔ اگر آپ کو کوئی خاص طبی مسئلہ نہیں ہے، تو مونگ پھلی کے بعد پانی پینے میں کوئی قباحت نہیں۔
